انچارج تجاوزات کی زیر نگرانی آپریشن ٹینچ آخری سٹاپ مغل آباد گرجا روڈ او پی بائیس نمبر اور عابد مجید روڈ پر بلاتفریق کیا گیا ، ذرائع
ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اہلیان کینٹ کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کنٹونمٹ کا عملہ شب و روز کوشاں ہے
راولپنڈی ( پ ر ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر کے احکامات پر محکمہ انسداد تجاوزات نے کاروائیوں کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے مصروف ترین بازاروں اور شاہراہوں سمیت ٹینچ آخری سٹاپ مغل آباد گرجا روڈ او پی بائیس نمبر ہے اور عابد مجید روڈ پر بلا تفریق کاروائیاں
پر قابض مافیاء کا 4 ٹرک سامان قبضے میں لیتے ہوئے اسٹور روم میں منتقل کر دیا جہاں پر قانونی تقاضے پورے کرنے پر سامان اس وعدے پر واپس کیا گیا کہ آئندہ سامان کو شہریوں کی آمد و رفت کے علاقوں میں نہیں لگایا جاءیگا ۔ یاد رہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں تجاوزات مافیاء کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے لیکن منافع کی شرح میں حد درجہ اضافے کے سبب مافیاء نا صرف مصروف ترین بازاروں اور شاہراہوں پر قابض ہو جاتا ہے بلکہ اس کے چنگل سے سرکاری املاک بھی محفوظ نہیں ہیں متذکرہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے محکمہ انسداد تجاوزات کے انچارج کو کاروائیوں کو مذید تیز کرنے کے ساتھ ساتھ بلا امتیاز کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ اس ضمن میں ترجمان راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اہلیان کینٹ کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کینٹ بورڈ کا عملہ بھر پور انداز میں کوشان ہیں