22

سی ڈی اے مزدور یونین واحد نمائندہ تنظیم ہے جو ہر محاذ پر ملازمین کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔چوہدری محمد یٰسین

مخالفین دوبارہ ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگانے کے لیے سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہے ہیں۔ اورنگزیب خان

عظمت شاہ،رحیم اللہ،آصف محمود،ابراہیم عارف اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاشاگروپ اور امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل۔

اسلام آباد ( نامہ نگار خصوصی)سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ انتخابی نشان چاند ستارہ ریفرنڈم کے حوالے سے تقاریب کنونشن سنٹر،ایم پی اواورانوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں منعقد ہوئیں جس میں ایم پی او ڈائریکٹوریٹ سے عظمت شاہ،رحیم اللہ،آصف محمود،ابراہیم عارف،استادامجد،عادل خٹک،انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ سے محمد اذکار،ملک تنویر،طاہریوسف،پاک سیکرٹریٹ سے محمدعارف،محمد عابداور جناح کنونشن سنٹرسے خرم شہزاد،ظفرحنیف،محمدزادہ،عمران اسماعیل،ریاب عباسی،محمد تیمور،توقیراحمد،محمداشرف اورانکے سینکڑوں ساتھیوں نے امان اللہ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کااعلان کیا،تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعیداختر،حاجی صابر،محمد عاصم ملک،صوفی محمودعلی،سردارنسیم ممتاز،حاجی مشتاق احمد شاہد،اظہرخان تنولی،ملک دلشاد،چوہدری واجدگجر،چوہدری ابرار،اسدجہانگیرکیانی،سیدارشادشاہ،عثمان الیاس و دیگرنے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ مزدورکاز کے لیے جدوجہد کی اور اپنے عمل سے ثابت کیا کہ مزدور یونین ہی مزدوروں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر محاذ پر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کرنا جانتی ہے، ہم نے اپنے دورمیں سات ہزارسے زائد فیلڈسٹاف کی پروموشن کروائی جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھااسکی پروموشن کے لیے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کروایااور تیس سے زائد کیٹیگریز کی لائن آف پروموشن بحال کروائی جس سے ادارے کے ہزاروں ملازمین مستفید ہونگے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے،ہم نے ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فی صد اضافہ کروایا جبکہ نام نہادلیڈروں نے اپنی دیہاڑی لگانے کے علاوہ مزدوروں کے لیے کچھ نہیں کیا اور پلاٹوں کے نام پر ملازمین کو بیوقوف بناتے رہے اوراب ریفرنڈم کے نام پر دوبارہ ملازمین کا مستقبل داؤپر لگانے کے لیے مختلف سیاسی بیساکھیوں کا سہارالے رہے ہیں لیکن وہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،سی ڈی اے کے باشعور ملازمین اپنے ووٹ کی طاقت سے نااہل ٹولے کو شکست سے دوچارکریں گے،ہم اپنے سی ڈی اے کے محنت کش کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے باقی ماندہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں