کیٹگری اے اشتہاری مجرم گرفتار اسلحہ و شراب برآمد
راولپنڈی (رپورٹر) پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال سے سب انسپکٹر عاصم ضمیر اور انکی ٹیم نے سنگین جرائم میں ملوث اے کیٹگری کا اشتہاری مجرم نقاش احمد ولد ولی داد سکنہ ایبٹ آباد گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ پٹرولنگ پوسٹ غوسیہ چوک سے اے ایس آئی عاطف حسین نے ایک بوتل شراب برآمد کی ملزم محمد فیاض ولد برکت حسین سکنہ گوجرخان گرفتار۔ پٹرولنگ پوسٹ 22 میل سے سب انسپکٹر صغیر محمود نے 30 بور پسٹل معہ 04 روند برآمد کئے ملزم عبدالرحمان ولد عبدالحمید سکنہ مردان گرفتار مقدمات درج۔ مزید کاروائیوں میں 02 اشتہاری مجرمان نمبر 01 محمد اعجاز ولد محمد نواز سکنہ اسلام آباد نمبر 02 محمد زمرد ولد خان بیگ سکنہ راولپنڈی جبکہ 01 عدالتی مفرور محمد عرفان ولد جہانگیر سکنہ جہلم گرفتار کر کے پابند سلاسل کیے گئے۔ جس پر مدعی مقدمہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوۓ پٹرولنگ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔
36