56

راولپنڈی نئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی اطہر اسماعیل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی ہیڈکوارٹرز اوردیگر سینئر افسران نے سی پی اواطہر اسماعیل کا استقبال کیا

نئے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی اطہر اسماعیل نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔سی پی او اطہر اسماعیل کی یادگار شہداء پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سی پی اوراولپنڈی کو سلامی پیش کی، سی پی او راولپنڈی نے شہداء گیلری کا دورہ کیااور اپنے تاثرات قلمبند کیے، لائنزہیڈ کوارٹرز میں موجود مختلف دفاترکا دورہ کیا،پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں قائم ریسورس مینجمنٹ سینٹر، ایم ٹی سیکشن،فائرنگ رینج، پولیس میس، لائیربری،سروسز لاؤنج،شہیدڈی ایس پی مسعود شیخ ہسپتال،ارشاد حسین شہید آیٹوریم،پولیس کلب،ماڈل بیرکس اور مختلف دفاتر کا دورہ بھی کیا۔سی پی او راولپنڈی کی ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی ہیڈ کوارٹر، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے،ایس ڈی پی اوز اورسینئر افسران کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال،عزت وآبرو کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی،شہد اء پولیس ملک وقوم اورمحکمہ پولیس کے محسن ہیں،شہد اء کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،منشیات،جواء اورقبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے گا،آپ جس جذبے اور ولولے کے ساتھ کام کررہیں اسی طر ح ہر آنے والے کل کو گزشتہ روز سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔راولپنڈی پولیس کا ہر افسراورہراہلکار میری ٹیم کاحصہ اورمیرے لیے انتہائی اہم ہے،ملک کی عزت و سلامتی اوراس ضلع کے باسیوں کی جان،مال اورعز ت کی خاطر اگر ہماری جان بھی جاتی ہے تو ہمیں اس کی پرواہ نہیں۔پولیس فور س خصوصاً شہداء کے لواحقین کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں جائیں گے،ہم سب ملکر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتربنانے کی کوشش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں