42

کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 کارندے گرفتار

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی سے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے انچارج کا کہنا ہے کہ دہشت گرد افغانستان سے تربیت لے کر آئے تھے، دہشت گردوں کی شناخت محمد اشرف اور ذیشان حمید کے نام سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ دہشت گرد کراچی سے روہڑی جانے والی زائرین کی ٹرین کو نشانہ بنانا چاہتے تھے،  ملزمان نے اندرون سندھ سے تاجر کو اغواء کر کے خیبر پختون خوا لے کر جانا تھا۔

انچارج کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے تاوان کی رقم سے اسلحے کی خریداری کرنا تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں