پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے متعلق پی ٹی آئی کے خلاف تاثر کسی حد تک درست ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناع واپس لے سکتی ہے۔
علی ظفر نے کہا کہ ہمارا مؤقف یہ ہے کہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوں اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز) جوڈیشری کی طرف سے ہوں، حکم امتناع کے باعث خدشہ آگیا ہے کہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ تنقید مجھے تھوڑی سی صحیح لگتی ہے، میچور پالیسی کے تحت ہمیں پرانی باتیں چھوڑ دینی چاہئیں، میرا خیال ہے کہ اسٹے آرڈر کی ضرورت نہیں اس سے متعلق درخواست واپس لیں گے۔