39

لاہور ہائیکورٹ کے اسٹے نے سوالیہ نشان لگادیا، فیصل کریم کنڈی

لاہور ہائیکورٹ کے اسٹے نے سوالیہ نشان لگادیا، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے اسٹے نے عام انتخابات کے انعقاد پر سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ آج ہی فیصلہ کرے گی اور لاہور ہائیکورٹ کا اسٹے ختم کردے گی۔ امید ہے دن کے اجالے میں الیکشن شیڈول جاری ہو جائے گا۔

پی پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش میں ہے، ہم نے آر او الیکشن لڑے ہیں اور یہ الیکشن بھی لڑلیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پتہ تھا کہ آر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ سے نہیں آسکتے تو پھر کہاں سے آتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں