40

سپریم کورٹ نے تاریخی قدم اٹھایا ہے، شیری رحمان

سپریم کورٹ نے تاریخی قدم اٹھایا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ انتخابی شیڈول پہلے آجانا چاہیے تھا، سپریم کورٹ نے تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ سب کے خدشات سنے۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بھی خدشات ہیں، انتخابی عمل کا بار بار متنازع ہونا پاکستان برداشت نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کیلئے بیوروکریسی کی خدمات لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے اس حوالے سے تمام تر کارروائی روکنے کا حکم جاری کیا اور الیکشن کمیشن کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں