43

وزارت مذہبی امور کی مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینے کی تجویز

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزارتِ مذہبی امور نے مساجد میں پرائمری تک روایتی تعلیم دینے کی تجویز پیش کر دی۔

 وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈھائی لاکھ سے زائد مساجد ہیں جو فجر تا ظہر خالی رہتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے کہا کہ ملک بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد بچے اسکول نہیں جاتے، مساجد کو روایتی تعلیم دینے کے لیے آئمہ کرام سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ 

وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ مساجد میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مسجد میں ہفتے میں ایک دن لیڈی ڈاکٹر کی خدمات فراہم کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے لیے صوبائی حکومتوں سے مشاورت جاری ہے، مختلف ممالک میں مساجد صدیوں سے تعلیم اور صحت کی خدمات کے لیے استعمال ہو رہی ہیں۔

انیق احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی مساجد میں تعلیم اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے حق میں ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں