24

پیپلز اسکائی ویو ہاؤسنگ پروجیکٹ کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے کہا ہے کہ پارکنگ پلازہ کو آباد کریں گے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے کہا ہے کہ پارکنگ پلازہ کو آباد کریں گے۔

کراچی والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے پیپلز اسکائی ویو ہاؤسنگ پروجیکٹ کی قیمتیں 20 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے ڈی اے نے کہا کہ پارکنگ پلازہ کو آباد کریں گے، جبکہ نئے سال سے قبل کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈ سسٹم کا افتتاح ہوجائے گا۔

کراچی کے علاقے سُرجانی ٹاؤن میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے کہا کہ کراچی والوں کا اپنے گھر کا خواب ضرور پورا ہوگا۔ پیپلز اسکائی ویو پروجیکٹ کی قیمتیں 20 فیصد کم کر رہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ جعلی فائلز اور جعلی تصدیق کا وقت گزر گیا، کمپیوٹرائز لینڈ ریکارڈ سسٹم پر 95 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائنز ایریا پارکنگ پلازہ کو آباد کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر کام کر رہے ہیں۔ سُرجانی میں نئے انڈسٹریل زون کیلئے 85 ایکڑ زمین دے سکتے ہیں جبکہ آئندہ 15 دن کے اندر سیکٹر 8 پر قابض مافیا کے خلاف کارروائی شروع کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں