31

تعلیمی اور انتظامی خود مختاری سے تعلیمی ادارے پروان چڑھتے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ

تعلیمی اور انتظامی خود مختاری سے تعلیمی ادارے پروان چڑھتے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی مضبوطی اس کے اداروں کے معیار میں مضمر ہوتی ہے جو تعلیمی اور انتظامی خود مختاری کے ساتھ پروان چڑھتے ہیں۔

کراچی میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 56 ویں کانووکیشن کا اہتمام کیا گیا۔

 اس موقع پر سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، سینئر نائب صدر پروفیسر محمد شعیب شافی، نائب پروفیسر عائشہ صدیقہ، پروفیسر مقصود حامد، پروفیسر امان اللہ عباسی اور دیگر موجود تھے۔

کانووکیشن سے خطاب میں نگراں وزیر اعلیٰ مقبول باقر نے کہا کہ کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کو ملک کے بہترین اداروں میں سے ایک ہے، سی پی ایس پی نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر پوسٹ گریجویٹ طبی تعلیم میں قابل ستائش پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پی ایس پی کی تقدیر ان نوجوان ماہرین کے ہاتھ میں ہے جنہوں نے حال ہی میں گریجویشن کیا ہے یا مستقبل میں کریں گے۔ کالج کو اب اس نسل کو نہ صرف پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنے پر توجہ دینی چاہیے بلکہ اس عظیم پیشے کی اندرونی اقدار سے بھی لیس کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں