102

ایئرپورٹس پر ججز اور بیگمات کی جسمانی تلاشی سے متعلق خط پر سپریم کورٹ کی وضاحت

ایئرپورٹس پر ججز اور بیگمات کی جسمانی تلاشی سے متعلق خط پر سپریم کورٹ کی وضاحت

سپریم کورٹ نے ایئرپورٹس پر ججز اور بیگمات کی جسمانی تلاشی سے متعلق خط پر وضاحت جاری کی ہے۔

سپریم کورٹ نے سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو خط لکھ دیا، جبکہ عدالت عظمیٰ نے وضاحت کیلئے ایوی ایشن کو درج خط بھی جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعجب ہے 66 دن پرانا خط چیف جسٹس پاکستان اور اہلیہ کے ترکیہ جانے پر سامنےآیا، مسز سرینا عیسیٰ نے 16 دسمبر کو بیرون ملک روانگی سے قبل خود جسمانی تلاشی کروائی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ مسز عیسیٰ کی جسمانی تلاشی کی ویڈیو ریکارڈنگ شواہد میں سے ہیں کہ استثنیٰ مانگا نہ دیا گیا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کو وی آئی پی لاؤنج کے استعمال کی آفر ہوئی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس نے طیارے تک لگژری لیموزین کے استعمال سے بھی انکار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں