لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔
سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اسکواڈ کے ہمراہ اس حوالے سے ایکشن لیا اور لاہور میں زائد کرائے وصول کرنے پر 31 گاڑیاں بند کر دیں جبکہ 64 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی کیے۔
ٹرانسپورٹ سروس کمپنی کو زائد کرایہ وصول کرنے اور کرایہ نامے نہ لگانے پر شوکاز نوٹس بھی دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق شکایات کا اندراج ہیلپ لائن اور سوشل میڈیا ایپلی کیشن پر کیا جا سکتا ہے۔