فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری الیکشن جیل سے لڑیں گے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے فواد چوہدری کے الیکشن لڑنے سے متعلق اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری 8 فروری 2024ء کا الیکشن کس جماعت سے لڑیں گے؟ یہ سرپرائز ہوگا۔
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ کل فواد چوہدری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہوئی ہے اور آج قومی احتساب بیورو (نیب) نے معاملات شروع کردیے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ عدالت سے سابق وفاقی وزیر کے اوپن ٹرائل کی درخواست کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت 27 دسمبر تک ملتوی کردی۔