39

پاک حج موبائل ایپ کا اجراء، حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا

پاکستان کی پاک حج موبائل ایپ لاؤنچ کردی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی ملک کا حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا۔

وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی (آئی ٹی) و ٹیلی کمیونیکیشن نے ریکارڈ مدت میں ایپلی کیشن بنالی۔

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے موبائل ایپلی کیشن کا اجراء کیا۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی تیار کردہ اس موبائل ایپ سے عازمین حج کےلیے تمام معلومات صرف ایک ٹچ کی دوری پر ہوں گی۔ 

نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ عازمین حج کےلیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجراء اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت کے تحت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں