کبھی لڑکھڑاتے تو کبھی ڈگمگاتے امریکی صدر جوبائیڈن کی اب غیر مرئی شخص کو گلے لگاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسپرنٹر نامی پیج نے پوسٹ شیئر کی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں امریکی صدر تقریب سے خطاب کے بعد پہلے غیر مرئی شخص سے باتیں کرتے ہیں، پھر اسے گلے لگاتے ہیں اور پھر ایک جانب اشارہ کرتے ہیں جیسے کسی کو اپنے پاس بلا رہے ہوں اور پھر اس کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے ایک جانب چلتے ہوئے جاتے ہیں۔
اسپرنٹر نامی پیج نے شیئر کردہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’غیر مرئی لوگوں سے کئی بار مصافحہ کرنے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے انہیں گلے لگانا شروع کر دیا‘۔
سوشل میڈیا پر وائرل امریکی صدر کی ویڈیو کو دیکھ کرصارفین حیران رہ گئے جبکہ بعض نے تشویش کا بھی اظہار کیا۔
گزشتہ شب شئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 1.1 ملین ویوز مل گئے جبکہ کئی صارفین نے کمنٹس میں تبصرہ بھی کیا۔
کئی صارفین نے امریکی صدر کو ڈیمنشیا کا مرض لاحق ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی صدر کو اس طرح دیکھا گیا بلکہ چند ماہ قبل بھی امریکی صدر نے غیر مرئی شخص سے مصافحہ کرکے دنیا بھر میں ہر ایک دیکھنے والے کو الجھن میں مبتلا کر دیا تھا۔