103

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک کے اکثر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد موٹرویز بند کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں