100

یمنی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ روم میں اسرائیلی جہاز پر میزائل حملہ

یمنی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ روم میں اسرائیلی جہاز پر میزائل حملہ

یمنی حوثیوں کی جانب سے بحیرہ روم میں اسرائیلی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ شپنگ کمپنی نے اپنے جہاز پر حملے کی تصدیق کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق شپنگ کمپنی ایم ایس سی کا کہنا ہے کہ بحیرہ روم سے گزرنے والے یونائیٹڈ ہشتم جہاز پر حملہ ہوا۔ جہاز پر موجود عملہ محفوظ رہا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایم ایس سی کا کہنا ہے کہ جہاز سعودی عرب سے پاکستان جا رہا تھا۔

دوسری جانب حوثی ترجمان کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہاز ایم ایس سی یونائیٹڈ پر میزائل حملہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی جہاز کو تین مرتبہ خبردار کیا، پیغام نظر انداز کرنے پر حملہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں