دنیا کے مختلف ملکوں میں نئے سال کے جشن کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہو گا، آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی اور ہاربر برج پر لائٹ شو منعقد ہو گا۔
نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا کے شہری نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے، سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کی جائے گی۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ کے وکٹوریا ہاربر پر آتش بازی سے نئے سال کا استقبال کیا جائے گا، تھائی لینڈ کے شاپنگ سینٹر آئیکون سیام پر آتش بازی کی جائے گی۔
دبئی کے برج خلیفہ سے آتش بازی کی جائے گی، برطانیہ کے شہری لندن اور نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر جشن منانے جمع ہوں گے۔