بھارت اور روس کے درمیان بڑھتے تعلقات پر مغربی ممالک میں بھارت کے خلاف شدید تشویش پیدا ہو گئی ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت روس کے عزائم کی توثیق کر رہا ہے، کرسمس پر میٹنگ میں بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ میں غیر معمولی ڈیل ہوئی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ملاقات میں ایک نئے عالمی نظام کے قیام پر بھارت اور روس نے اتفاق کیا ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی اور روسی وزرائے خارجہ نے قریبی خصوصی اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی اخبار نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ نے روسی صدر پیوٹن کے عالمی ڈیزائن کی توثیق بھی کر دی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق روسی وزیرِ خارجہ کے مغرب کے خلاف سخت الفاظ پر بھارتی وزیرِ خارجہ خاموش رہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے نئے ہتھیاروں کی مشترکہ پیداوار شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
برطانوی اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں نیا حامی مل چکا ہے۔