این اے 243 کیماڑی سے امیدوار شیراز جدون اور پی ایس 115 کے امیدوار طیب خان نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے شیراز جدون اور طیب خان کی پارٹی شمولیت کا خیر مقدم کیا اور انہیں ترازوں کے نشان پر اپنا امیدوار قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شیراز جدون اور طیب خان انتخابی نشان ترازوں پر الیکشن لڑیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کی چوری نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر شیراز جدون نے کہا کہ عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اس پارٹی کو جوائن کروں گا جو کیماڑی کے لیے بہتر ہو۔