38

مولانا اسعد محمود کو ایڈوائزری نوٹس، نقل و حرکت خفیہ رکھنے کا مشورہ

مولانا اسعد محمود، فائل فوٹو۔
مولانا اسعد محمود، فائل فوٹو۔

سابق وفاقی وزیر اور مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کو ایس ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے ایڈوائزری نوٹس موصول ہوا ہے۔ جس میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں کی طرف سے آپ کو دوران سفر یا رہائش گاہ پر ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔

نوٹس کے مطابق غیر ضروری سفر اور اجتماعات سے گریز اور اپنی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ 

دریں اثنا ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے ایڈوائزری نوٹس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے انتظامیہ کا کام صرف نوٹس جاری کرنا رہ گیا ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ آئے روز نوٹس آ رہے ہیں لیکن انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ کو کوئی پرواہ نہیں۔ 

ترجمان جے یو آئی کے مطابق امن کی بات کرتے ہیں تو چیف الیکشن کمشنر غیر سنجیدہ کمنٹس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی، دیوار سے نہ لگایا جائے۔ 

اسلم غوری نے کہا ہماری قیادت یا کسی کارکن کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور عدلیہ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں