ایران کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما صالح العروری کی شہادت اسرائیل کے خلاف مزید مزاحمت کو بڑھائے گا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حماس رہنما کے قتل کے بعد فلسطینی تحریک میں نئی جہت پیدا ہوگی۔
دوسری جانب لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ناکامی کے بعد لبنان کو محاذ آرائی کے نئے مرحلے میں لے جانا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ صالح العاروری کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی مغربی کنارے میں بڑی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا۔