24

لاہور، بلاول کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی CEC کا اجلاس آج ہوگا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

بلاول بھٹو کی لاہور آمد اور اسی ماہ لاہور میں جلسہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کےحلقہ این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کرکے منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

حلقے این اے 127 سے بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2 سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں