103

امریکا کی 12 مشرقی ریاستوں میں برفبانی طوفان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی 12 مشرقی ریاستوں میں آندھی، بارش اور برفبانی طوفان کے سبب بعض علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ 

برفبانی طوفان کے باعث تقریباً پانچ لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ 

فلوریڈا سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ جارجیا میں تقریباً پچاس ہزار افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں۔

ایسٹ کوسٹ کے بعض علاقوں کو شدید بارشوں کا سامنا ہے جبکہ پیسیفک اور نارتھ ویسٹ میں آندھی اور برفباری ہورہی ہے۔ 

اس ہفتے کے اختتام پر درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہےکہ دسمبر 2022ء  کے بعد یہ سرد ترین موسم ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں