39

حوثی حملوں کیخلاف امریکی قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل—فائل فوٹو
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل—فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا کی درخواست پر بحیرۂ احمر میں یمنی حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہےکہ بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے عالمی تجارت میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔

امریکی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بحیرۂ احمر میں حوثیوں کے حملے علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سلامتی کونسل میں پیش کردہ امریکی قرارداد میں حوثیوں کے زیرِ قبضہ اسرائیلی جہاز کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بحیرۂ احمر سمیت مختلف بحری راستوں پر چلنے والے بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملے مزید بڑھ گئے ہیں۔

تازہ ترین واقعے میں امریکا و برطانیہ کی فورسز نے بحیرۂ احمر میں فائر کیے گئے 21 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں کے ڈرونز اور میزائل حملے میں کسی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں