پاکستان سے باکو کی ڈائریکٹ فلائٹ سے ہمارے ٹورازم میں اضافہ ہوا ، وزیر اکانومی میکائیل جیباروف
آذربائیجان اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، بی ٹو بی اور جی ٹو جی سرگرمیوں پر اتفاق
باکو،آذربائیجان(پ ر)وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے شہر باکو میں وزیر اکانومی میکائیل جیباروف سے ملاقات ہوئی،آذر بائیجان کے وزیر اکانومی سے ملاقات کے بعد باقاعدہ اجلاس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باہمی تجارت و دو طرفہ تعلقات اور تعاون میں اضافے پر بات چیت کی۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے وزیر معیشت میکائیل جیباروف سے باہمیدلچسپی بالخصوص تجارت میں اضافےپر گفتگوکی،جس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے باہمی معاہدروں سمیت مختلف آپشنز پر بات چیت کی، ان کاکہنا تھا کہ آذربائیجان میرا دوسرا گھر ہے اور یہ ہمارے دلوں کے نزدیک ملک ہے۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ و نجکاری عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آذربائیجان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید بڑھائیں گے،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی اجلاس میں آذربائیجان کی حکومت سے پاکستان میں نجکاری کے حوالے سے جی ٹو جی اور بی ٹو بی کی طرز پر شراکت پر مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے وزیر اکانومی میکائیل جیباروف کو پی آئی اے،زرعی ترقیاتی بینک،ڈسکوز،یوٹیلیٹی سٹورز اور دیگر منصوبوں کی پرائیوٹائزیشن میں شامل ہونے کی پیشکش کی،آذربائیجان کے وزیر اکانومی میکائیل جیباروف نے پاکستان سے باکو کی ڈائریکٹ فلائٹ پر بھر پور اطمینان کا اظہارکیا،جس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے باکو کی فلائٹ سے ہمارے ٹورازم میں اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان ایل این جی اور رینیوایبل انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے ٹھوس اور قابل عمل اقدامات کرنے ہوں گے،وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان میں شعبہ مواصلات میں بھی آذربائیجان کو باہمی تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سکھر سے کراچی موٹروے ایم 6بندرگاہ سے براہ راست منسلک ہے، آذربائیجان اس میں حصہ لے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس باہمی تعاون اور دو طرفہ امور کو جوائنٹ وینچرز اور ایم او یوز سے آگے لیکر جانا ہے۔آذربائیجان کے اس دورہ میں آذربائیجان کے وزیر اکانومی میکائیل جیباروف نے خود وفاقی وزیر سرمایہ کاری،نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان کا گرم جوشی سے استقبال کیا جس پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کی عوام کیلئے خیر سگالی اور برادرانہ جذبات کا اظہار کیا اس پر دونوں وزراء کا کہنا تھا اس خطےمیں ترکیہ،آذربائیجان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے سے شیر و شکر ہیں۔
1