141

راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے13 ملزمان گرفتار

راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکیے، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے13ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیصل، مبشر، بلال، لقمار، گل بیان، صفدر، نعیم، حسن، عبدالرؤف، اسماعیل، نوید، اجمل اور ناصر شامل ہیں، سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر، قانون شکن عناصر پر کڑی نظر رکھنا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا ہے، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں