160

ڈی جی ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل عرفان احمد ملک کی خصوصی ہدایات پرطالبات کو مری کے مختلف مقامات کا دورہ کروایا گیا

راولپنڈی ڈی جی ایم ایل اینڈ سی میجر جنرل عرفان احمد ملک کی خصوصی ہدایات پر کینٹ پبلک سکول سہام سمیت مختلف پبلک ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے  طلباء کو مری کا کامیاب تعلیمی دورہ کروایا گیا دورے کا مقصد کینٹ کے سکولوں کے امیج کو بلند کرنا ہے سکول کے طالبات کو کلاس روم سے لیکر باہر تک کے ماحول کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی سکول کی طالبات کو مری میں گرجا گھرو ں، کنوینٹ سکول، مری میں موجود ٹی وی اسٹیشن، مری آرٹس کونسل، محکمہ وائلڈ لائف کا دورہ کرایا گیااور مری کے خوبصورت سیاحتی مقامات سے روشناس کروایا گیا دورے کا مقصد طالبا ت میں تعلیم کیساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں کوبھی  بڑھانا ہے  طالبات کو مری کے پر فضاء مقام کی سیر بھی کروائی گئی اس موقع پر سکول کی طالبات کا کہنا تھا کہ وہ ڈی جی ایم ایل اینڈ سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے طالبات کیلئے خصوصی ٹرپ کا انعقاد کیا جس سے طالبات میں پڑھائی کیساتھ ساتھ سیروتفریح کے مواقع دیکھنے کو ملے طالبات کا کہنا تھاتعلیم کیساتھ ساتھ دیگر سیاحتی مقامات کے دورے سے بچوں کی معلومات میں مزید اضافہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں