راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹیو آفیسر سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر محکمہ انسداد تجاوزات نے سڑکوں،فٹ پاتھوں، پلازوں کی راہ داریوں میں عارضی اسٹالوں کی شکل میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا یے جسکی نگرانی خود ایگزیکٹو آفیسر اور اسسٹنٹ کرینگے اور روزانہ کی بنیادوں پر کیے جانے والے بلا امتیاز آپریشنز کی رپورٹ بھی دیکھی جا رہی ہے بتایا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر سید علی عرفان رضوی کی ہدایت پر انچارج انفورسمنٹ نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوے انسداد تجاوزات عملہ نے گزشتہ روز کینٹ کی مصرف ترین شاہراہوں ٹینچ بھاٹہ روڈ،مین پشاور روڈ،نصیر اباد،ویسٹریج ،ڈھوک سیداں روڈ گرجا روڈ چونگی نمبر 22 مین پشارو روڈ صدر اور اس کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا انچارج انسداد تجاوزات نجم الحسن کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر کے احکامات پر کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرنس پر بھرپور آپریشن جاری ہے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔
4