129

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ افسران کا قصابوں سے پائے اور بونگ مانگنے کا انکشاف

گنجان ترین رہائشی علاقوں میں سرعام دکانوں پر بھی متعدد جگہ اپنے جانوروں کو ذبح کر کے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری

کوئی بھی ذمہ دار چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ  پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا


راولپنڈی ( پ ر ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے رہائشی علاقوں میں قصابوں کی دوکانوں  سے افسران کے ناموں پر پائے اور بونگ مبینہ طور پر مانگے کا الزام لگاتے ہوئے ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کر دیا ہے کہ گنجان ترین رہائشی علاقوں میں نا صرف نجی ذبح خانے بنے ہوئے ہیں بلکہ سرعام دوکانوں پر بھی متعدد جگہ اپنے جانوروں کو ذبح کرکے فروخت کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انچارج میٹ اینڈ ملک رانا محمد شعیب عظیم کی جانب سے افسران کو سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہوئے اپنے ماتحت عملے پر سے چیک اینڈ بیلنس کم کر دیا گیا ہے جس کے سبب ایک جانب مختلف قصابوں سے پائے اور بونگوں کا فرمائشی پروگرام جاری ہے جس کے سبب اہلیان کینٹ کی نظروں میں بورڈ افسران کی عزت اور احترام میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے تو دوسری جانب قصابوں کو اپنے مبینہ مفادات کی خاطر کھلی چھٹی دینے سے نجی جانوروں کے چکر میں بوڑھے ، بیمار اور لاغر جانوروں کے گلوں پر چھریاں چلا کر اہلیان کینٹ کی صحت کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انچارج میٹ اینڈ ملک رانا شعیب عظیم نے بغیر نوٹس ہی سینی ٹیشن سے اپنے منظور نظر ملازمین کو لاکر اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے تو دوسری جانب انکی ٹیم میں بلڈنگ سیکشن سے کوتاہیوں اور مالی نا ہمواریوں کے الزامات پر تبدیل اور معطل ہونے والے ملازمین شامل ہیں ۔ ان حالات میں اور ایسی ٹیم سے پائے اور بونگ تو کیا افسران کے نام پر پورا جانور ہی مانگ لینا کوئی اچمبے کی بات نہیں ہے ۔ اس ضمن میں کوئی بھی ذمہ دار چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں