تقریب کی مہمان خصوصی آئرلینڈ کی سفیر محترمہ میری او نیل تھیں
راولپنڈی ( بیورو رپورٹ)کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان (سی پی ایس پی)کے اسلام آباد ریجنل سینٹر میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل تعلیم، خاص طور پر ایمرجنسی میڈیسن کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی آئرلینڈ کی سفیر محترمہ میری او نیل تھیں۔ تقریب میں دیگر معزز مہمانان میں یمن کے سفیر محترم محمد مطہر الاشعبی، افغانستان کے سفیر محترم مولوی سردار احمد شکیب، ایران کے سفیر محترم رضا امیر مقدم، بحرین کے سفیر محترم محمد ابراہیم محمد عبدالقادر، سوڈان کے نائب سفیر محترم احاب عبدالرزاق، اور فلسطین کے سفیر محترم احمد جواد اے اے رباعی شامل تھے۔تقریب میں پاکستان آرمی کے سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل ارشد نسیم سمیت جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب کے ایڈوائزر ہیلتھ میجر جنرل اظہر کیانی وزارت خارجہ کے عہدے داران مسٹر طاہر اندرابی، مسٹر الیاس محمود نظامی اور سپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر برائے افغانستان محمد صادق خان شامل تھے۔ سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر شعیب شفیع نے سی پی ایس پی کی قومی اور عالمی سطح پر خدمات پر روشنی ڈالی اور میڈیکل تعلیم کے میدان میں اس کی شاندار کامیابیوں کو اجاگر کیا۔سی پی ایس پی کے سینئر نائب صدر پروفیسر خالد مسعود گوندل، نے سی پی ایس پی اور آئرلینڈ کی ہیلتھ سروسز ایگزیکٹو (HSE) کے درمیان دہائی پر محیط شراکت داری پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تعاون 2008 میں شروع ہوا اور 2013 میں پہلی بیچ کو شامل کیا گیا۔ اس پروگرام نے ایمرجنسی میڈیسن کی تربیت کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔تقریب میں معزز سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو تحائف اور شیلڈز پیش کی گئیں ۔ یہ تقریب ایک پُرتکلف عشائیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس نے میڈیکل تعلیم کے میدان میں عالمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔