راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ سے الزامات کی وجہ سے نوکری سے فارغ ہونے والے یاسر سراج کے بھائی عامر سراج نے بھی دھوم مچا رکھی ہے
اس ضمن میں کوئی بھی ذمہ دار چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا
راولپنڈی ( مدثر الیاس کیانی سے ) چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے بلڈنگ سیکشن میں حال ہی لگائی جانے والی بلڈنگ انسپکٹروں کی ٹیم کو چند ماہ قبل لین دین اور غیر قانونی تعمیرات کے الزام میں معطل کیا گیا تھا اور پھر چکنے والی محکمانہ انکوائری کو طول دیکر انکو بحال کر دیا گیا ہے جبکہ کچھ بلڈنگ انسپکٹر بلڈنگ سیکشن سے فارغ ہونے کے بعد بھی کسی اور کے کندھے پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں اور باقی تمام کو تقریباً بحال کر دیا گیا ہے جس میں راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے بلڈنگ سیکشن سے معطل ہوکر نوکری سے فارغ ہونے والے بلڈنگ انسپکٹر کے بھائی عامر سراج بھی شامل ہیں ۔ دوبارہ سے بحال کر دیے ہیں اور باقی معاملات کیلئے وقار نامی بلڈنگ انسپکٹر کو سامنے کر دیا گیا جو بلڈنگ سیکشن کے ترجمان کا کردار نبھا رہے ہیں ۔ اگر اس ضمن میں کوئی بھی ذمہ دار چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا۔