ڈائریکٹر بلال اعظم محکمے میں شفافیت کے دعویدار لیکن دفتر کے اندر اور باہر چھایا ٹاؤٹ مافیا کچھ اور کہانی سنانے لگا
شراب کی سیل پوشیدہ رکھنا بھی مفادات کی طرف اشارہ عوامی مشن نے ساری معلومات حاصل کر لیں سارے راز بے نقاب کر دیے جائینگے ، ادارہ
ڈایریکٹر ایکسائز کو موقف کیلئے رابطے پر بھی خاموشی کوئی بھی چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے ، ادارہ
اسلام آباد ( مدثر الیاس کیانی سے) اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں مالی بے ضابطیکوں کا انکشاف نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں ۔ ایک جانب ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم محکمے میں شفافیت کے دعویدار ہیں تو دوسری دفتر کے اندر اور بے خوفی سے دندناتا ہوا ٹاؤٹ مافیاء انکے دعوں کا مذاق اڑاتا نظر آتا رہا ہے ، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹاؤٹ مافیاء آفس میں بیٹھے افسران کیلئے فرنٹ مین کا کردار ادا کر رہا ہے قانون نافظ کرنے اور اصلاحات کے نام پر سسٹم کو اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ عام آدمی کیلئے ایکسائز آفس کی جانب سے لگائی جانے والی شکوں کو دور کرنا مشکل ہی نا ممکن ہو چکا ہے اسی وجہ سے ایکسائز آفس آنے والے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی بجائے ٹاؤن کی خدمات لینے کو موقع غنیمت سمجھتے ہیں ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ شراب کے فروخت کو چھپانے کے پیچھے بھی افسران کے مفادات پوشیدہ ہیں جسکی تفصیلات عوامی مشن نے حاصل کر لی ہیں اور آنے والے دنوں میں ایکسائز آفس میں بہنے والی الٹی گنگا کا پردش فاش کر دیا جائیگا