چکلالہ کنٹونمنٹ کی حدود میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات کے بعد بھی تجاوزات مافیاء کے ڈیرے
دال میں کچھ کالا یا پوری دال ہی کالی عوامی مشن نے شواہد حاصل کر لیے ، روزانہ کی بنیادوں پر بے نقاب کیا جائیگا
راولپنڈی ( مدثر الیاس کیانی سے) چکلالہ کنٹوننٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے سختی سے احکامات کے باوجود بھی چکلالہ کی حدود میں تیزی سے بڑھتی ہوئی تجاوزات عملے کی کار کردیگی پر سوالیہ نشان لگانے کا سبب بن رہی ہیں جبکہ ذرائع نے ان تجاوزات کو ملی بھگت اور مالی مفادات کا الزام لگایا ہے ۔ انکشاف کیا گیا ہے کہ تجاوزات کے سیکشن میں تعینات عملہ مخصوص علاقوں میں مخصوص لوگوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے جبکہ دیگر کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر تجاوزات سے وصولیوں کیلئے مبینہ نجی ملازمین رکھے ہوئے ہیں جنکا تعلق کنٹونمنٹ بورڈ کے سینی ٹیشن اور گارڈن برانچ سے ہے اسی لیے ان پر کوئی شک بھی نہیں کرتا اور جیسے ہی کسی علاقے کی شکایات زبان زد عام ہوتی ہیں تو تجاوزات کا عملہ کاروائی عمل میں لے آتا ہے اور کیونکہ خود براہ راست وصولیاں نہیں کی جاتیں اس لیے ان پر کوئی الزام بھی نہیں لگا سکتا اور یوں ایک پر منظم طریقے سے تجاوزات مافیاء کی مبینہ پشت پناہی کی جا رہی ہے روز نامہ عوامی مشن نے ان تمام ملازمین کے نام حاصل کر لیے ہیں اور کس کس جگہ سے کتنی وصولی کی جا رہی ہے اس حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر کوتاہیوں کی نشاندہیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے