45

اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آنے والے لوگوں کو نیو رجسٹریشن کے نام پر پریشان کیے جانے کا انکشاف



دوسرے شہروں سے آنے والے بار بار چکر لگانے کے ڈر سے دفتر کے اندر اور منڈلاتے ٹاوٹوں سے ہاتھ ملانے کو ترجیح دینے لگے ، ذرائع

بلال اعظم کو متعدد بار کالز کرنے پر بھی خاموش کوئی بھی چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے ، ادارہ


اسلام آباد ( مدثر الیاس کیانی سے) اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ میں نیو رجسٹریشن کیلئے آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم محکمے میں شفافیت کے دعویدار بنے بیٹھے ہیں اور کبھی سوشل میڈیا تو کبھی فیس بک پر من پسند افراد کو جمع کرکے ویڈیوز بنواتے اور کھلی کچہریاں سجا کر بیٹھا جاتے ہیں جبکہ حقیقت اس سے کوسوں دور ہے اسلام آباد ایکسائز افس اپنے مختلف کاموں کیلئے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ سسٹم میں شفافیت کے نام پر اس قدر مشکل بنا دیا گیا ہے کہ انکو ایک ایک کاغذ کو مکمل کرنے کیلئے متعدد بار چکر لگانے پڑتے ہیں اور یوں دور دراز سے آنے والے شفافیت سے بچنے کے چکر میں ٹاؤٹ مافیاء جوکہ دفتر کے اندر بیٹھے افسران کی ایماء پر اندر اور باہر منڈلاتے پائے جاتے ہیں کی خدمات حاصل کرنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں اور یوں اپنے ہاتھوں کو بلکل صاف رکھتے ہوئے بڑے پر منظم طریقے سے وائٹ کالر کرائم پروان چڑھایا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں حقائق جاننے کیلئے ڈایریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم کو متعدد بار کال کرنے پر بھی ان سے بات نا ہو سکی تو دوسری جانب ایک ذمہ دار آفیسر نے اپنا نام سیغہ راز میں رکھنے کا وعدہ لیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ایکسائز آفس کی پوری دال ہی کالی ہے اگر اس حوالے سے کوئی بھی ذمہ دار چاہے تو شواہد کے ساتھ اپنا موقف دے سکتا ہے جسکو ادارہ اپنی غیر جانبدرانہ پالیسی کے مطابق مناسب جگہ فراہم کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں