03 ملزمان گرفتار، 40 لیٹر سے زائد شراب برآمد، مقدمات درج
راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) پیرودہائی پولیس نے ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 24 لیٹر شراب برآمد ہوئی، تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان کامران اور حسنین کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔