13

صدرواہ پولیس کی کارروائی،تاش پر جوا کھیلنے والے 05 قمارباز گرفتار

داؤ پر لگی رقم 44 ہزار 150 روپے، 04 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جوا کھیلنے والے 05 قماربازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ذیشان، نور خان، امیر عبداللہ، صہیب اور خرم شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 44 ہزار 150 روپے، 04 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمدہوئے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او صدر واہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قماربازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں