چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان زاہد اور حسنین کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی( کرائم رپورٹر ) مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری مجرمان زاہد اور حسنین کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان رواں سال سے راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔