ایرانی سفیر کا پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار،
پاکستان برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایرانی سفیر
دنیا میں مذہبی عدم برداشت دہشت گردی، فرقہ واریت کے خاتمے، اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال،
ایران اور عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو ریگولرائز کیا جارہا ہے، سردار محمد یوسف
زائرین اور روزگار کیلئے ایران جانے والے پاکستانیوں سے متعلق ایران کے ساتھ جلد ایم او یو پر دستخط کریں گے، وفاقی وزیر
وزارت مذہبی امور، وزارت داخلہ اور وزارت سمندر پار پاکستانیز کی معاونت سے ایم او یو تیار کر رہے ہیں، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف
ایرانی سفیر نے 50 ویں بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے انعقاد پر وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور حکومت پاکستان کو مبارکباد دی،
سیرت النبیؐ کی روشنی میں سوشل میڈیا سمیت دور حاضر کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کوشش کرنا ہو گی، ایرانی سفیر
اسرائیل کے ایران پر حملے کے دوران پاکستان کے کردار پر حکومت پاکستان اور عوام کے شکرگزار ہیں، ایرانی سفیر
اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے، ایرانی سفیر
پاکستان رواں سال نومبر میں بین الاقوامی قرآن قرآت مقابلوں کا انعقاد کرے گا، سردار محمد یوسف
عالمی سیرت کانفرنس کے بعد بین الاقوامی قرآن قرآت مقابلوں کا انعقاد پاکستان کیلئے منفرد اعزاز ہوگا، ایرانی سفیر
پاکستان اور ایران کا حج اور عمرہ کی ادائیگی، جدید عصری تعلیم کے فروغ کیلئے علماء کرام اور مدارس کے طلباء کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق

