4

لیسکو نےبجلی چوری میں ملوث ہونے پر میٹر انسپکٹر کو سروس سے برطرف کر دیا

لاہور (عمرحیات چوہدری ) لیسکو نے پتوکی رورل سب ڈویژن کے سابق میٹر ریڈر اور میٹر انسپکٹر طاہر اسلام کو، بجلی چوری میں ملوث ہونے کے شواہد کی بنیاد پر، ملازمت سے فوری برطرف کر دیا ہے۔
یہ برطرفی انکوائری کمیٹی کی رپوٹ کے نتائج پر کی گئی ہے جس نے تصدیق کی کہ میٹر انسپکٹر طاہر اسلام اپنے دائرہ اختیار میں میٹروں سے چھیڑ چھاڑ اور غیر مجاز بجلی کے استعمال میں براہ راست ملوث تھا۔
طاہر اسلام کو نوکری سے برخاست کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور یہ سرکاری انکوائری رپورٹ کے جامع نتائج اور سفارشات پر مبنی ہے۔
چیف ایگزیکٹیو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے ادارے کے اخلاقی معیار پر سختی سے قائم رہنے کے عزم پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم بدعنوانی اور بجلی چوری کے لیے زیرو ٹالرینس کی پالیسی برقرار رکھتے ہیں، چاہے اس میں صارفین ملوث ہوں یا ہمارے اپنے ملازمین۔ یہ کارروائی ہماری احتسابی پالیسی اور عوامی وسائل کے تحفظ کے لیے ہمارے جاری کوششوں کو اجاگر کرتی ہے ۔”
انجنئر محمد رمضان بٹ نے مزید کہا کہ دارہ بجلی چوری میں ملوث پائے جانے والے تمام افراد کے خلاف مکمل تادیبی اور قانونی کارروائی جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں