3

اجتماع عام “بدل دو نظام”خیبر سے کراچی تک لاکھوں افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔



جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کا اہم اجلاس، نومبر کے اجتماع عام کی تیاریوں پر مشاورت

لاہور (عمر حیات چوہدری) جماعت اسلامی لاہور کے ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس جماعت اسلامی لاہور کے مرکزی دفتر، لٹن روڈ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کی۔اجلاس میں سیکرٹری لاہور اظہر بلال، نائب امراء لاہور خالد احمد بٹ، ملک شاہد اسلم، چوہدری محمد شوکت، اور انجینئر اخلاق احمد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ مرزا عبدالرشید، احسان بن سلمان، قیصر شریف، میاں عثمان افضل، جبران بٹ، ڈاکٹر محمود خان، طلحہ عزیز اور دیگر ذمے داران بھی شریک تھے۔اجلاس میں نومبر میں ہونے والے اجتماع عام “بدل دو نظام”کی تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ تمام شرکاء نے منصوبہ بندی کے حوالے سے تجاویز اور آراء پیش کیں، تاکہ اجتماع کو تاریخ ساز اور مؤثر بنایا جا سکے۔امیر جماعت اسلامی لاہور، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ لاہور کی میزبانی میں تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع عام منعقد ہوگا، جو 21 تا 23 نومبر کو مینارِ پاکستان پر ہو گا۔ یہ اجتماع نئی تاریخ رقم کرے گا اور تعمیری انقلاب کی عوامی تحریک کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ خیبر سے کراچی تک لاکھوں افراد اجتماع میں شریک ہوں گے۔ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو شفاف سیاست اور دیانتدار قیادت کی علمبردار ہے۔ 78 سال سے قابض طبقاتی نظام کو اب بدلنے کا وقت آ گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی لاہور کا کہنا تھا کہ اجتماع عام کے ذریعے ملک گیر بیداری، قومی یکجہتی اور مثبت تبدیلی کا واضح پیغام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں