
لاھور( عمر حیات چوہدری) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی پالیسی، اور چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ کی زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بجلی چوروں کے خلاف لیسکو کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ای قصور سرکل اور ایکسین چونیاں ڈویژن کی نگرانی میں ایس ڈی او چونیاں رورل سب ڈویژن کی ٹیم نے ایم اینڈ ٹی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شنٹ لگا کر بجلی چوری کرنے والے رمضان اور اکرام کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ واقعہ کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ ”بجلی چور قوم کے چور ہیں، لیسکو میں کسی سطح پر بجلی چوری برداشت نہیں کی جائے گی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی کی ہدایات کے مطابق لیسکو کی ٹیمیں بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں گی تاکہ ادارے کے مالی مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔