20

اُردو اور انگریزی زبان “Courageous Personalities” کی تقریب رونمائی

لاہور(عمرحیات چوہدری )اُردو اور انگریزی زبان “Courageous Personalities” کی تقریب رونمائی شمشاد ویلفیئر فاو¿نڈیشن، انگلش لٹریری سوسائٹی لاہور اور مقصود احمد چغتائی کے زیراہتمام منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت معروف شاعرہ ایم زیڈ کنول نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مقصود احمد چغتائی اور اریبہ تنویر نے خوش اسلوبی سے انجام دیئے۔معروف فنکار حسیب پاشا (المعروف ہامون جادوگر)، منشا قاضی، روبینہ شاہین، مبینہ عصیم، خالد ارشاد صوفی، شاہین بھٹی اور جاوید صدیق بھٹی مہمانان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دلکش اور شاندار تقریب میں نامور شاعرہ و ادیبہ مہ جبین ملک کی تاج پوشی کی گئی۔اس موقع پر ان کے شاگرد فیصل محمود نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کے نعتیہ مجموعے سے ایک نعت بھی سنائی جسے سامعین نے بے حد پسند کیا۔اس موقع پر تقریب میں حسیب پاشا، ایم زیڈ کنول اور جاوید صدیق بھٹی کی بھی تاج پوشی کی گئی۔شرکائے محفل نے ادیبہ مہ جبین کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا اورانگریزی نثر کی کتاب لکھنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع بریانی، پیپسی، فروٹ اور چائے سے کی گئی۔یہ تقریب لاہور کے ادبی و ثقافتی حلقوں میں ایک خوشگوار تازگی اور وقار کے ساتھ یادگار بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں