6

لاہور میں سموگ کےمضر اثرات سے بچاؤ کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز جاری، شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر واشنگ کے لیے عملہ تعینات

لاہور(عمر حیات چوہدری)سموگ کے مضر اثرات سے بچاؤ کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آپریشن ٹیمیں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی ہدایت پر اینٹی سموگ ایکٹیویٹیز پر عملدرآمد کے لیے چھٹی کے روز بھی شہر بھر میں فیلڈ میں متحرک رہیں۔سموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر شہر کی اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ اور صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ شاہدرہ، راوی پل، آزادی چوک اور سرکلر روڈ پر واشنگ ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ریلوے اسٹیشن، شالامار گارڈن، جناح گارڈن، چڑیا گھر اور ریس کورس پارک کے اطراف پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔مال روڈ، جیل روڈ، گلبرگ مین بلیوارڈ اور کینال روڈ کی شاہراؤں پر واشنگ کو یقینی بنایا گیا۔ جوہر ٹاؤن، ایمپوریم مال، خیابانِ فردوسی، پائن ایونیو اور اڈا پلاٹ کے علاقوں میں بھی خصوصی واشنگ اور صفائی کا عمل جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سموگ سے بچاؤ کے لیے موثراقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پانی کا چھڑکاؤ وقفے وقفے سےجاری ہے تاکہ دھول اور مٹی کے ذرات کے باعث سموگ کے پھیلاؤ کو مؤثر طور پر روکا جا سکے۔شہریوں کو سموگ فری ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں