10

سوشل میڈیا پر زیر گردش تیارگوشت پر پابندی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں

پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت پر پابندی کی خبر بے بنیاد اور افواہ ہے

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایسی کوئی ہدایت یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، ترجمان فوڈ اتھارٹی

لاہور (فاروق راجپوت ) تیار گوشت پر پابندی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے والی خبر بے بنیاد نکلی پہلے سے ذبح شدہ مرغی کے گوشت پر پابندی کی خبر بے بنیاد اور افواہ ہے صارف اور گوشت فروخت کرنے والوں کے لیے پنجاب فوڈاتھارٹی نے تفصیلی ہدایات جاری کر رکھی ہیں

ہدایات میٹ شاپس پر آویزاں کرنا لازم ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

شہری مزید معلومات پنجاب فوڈ اتھارٹی ویب سائٹ یا فیس بک پیج سے حاصل کر سکتے ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

عوام کی راہنمائی اور صحت بخش گوشت کی خریداری کے لیے ترجیحا مرغی سامنے ذبح کروانے کی ہدایت کی جاتی ہے، ترجمان فوڈ اتھارٹی

شہری صرف آفیشل ذرائع سے جاری معلومات پر اعتماد کریں، ترجمان فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بنیادی مقصد معیاری، حلال اور صحت بخش خوراک کی یقینی فراہمی ہے، ترجمان فوڈاتھارٹی

فارم سے صارف تک معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ترجمان فوڈ اتھارٹی

شہری خوراک کے متعلق کسی قسم کی شکایت اور تجاویز کے لیے 1223 پر رابطہ کر سکتے ہیں، ترجمان فوڈ اتھارٹی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں