ایکسین کا اختیاراتی راج قائم ہونے سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان جبکہ بے نامی،جعلی ٹھیکیداروں کو مالی فوائدہونے پر خوب شور برپاہو گیا
پاکستان انجینئرنگ کونسل میں داخلہ لئے بغیر “NBH & Co” بے نامی فرم ایکسین سے 5کروڑ کے ٹھیکے لینے کے لئے بغیر تصدیق کے پاس ہو گئی ۔!!
لاہور (نیوز انویسٹی گیشن سیل) محکمہ واسا لاہور کی راوی ٹائون 2ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کے “ٹھیکے ونڈی دے لئی جاو” کی گونج ہر سوں پھیل گئی اختیارات کے ناجائز استعمال سے ایکسین و ماتحت عملہ سمیت بے نامی نان رجسٹرڈ ٹھیکیداروں کو ذاتی مالی فوائد جبکہ سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہونے پر بھی ہر سوں ہلچل مچ گئی تفصیلات کے مطابق راوی ٹائون O&M-2 ڈویژن کے ایکسین ذیشان منظور کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال اور نان رجسٹرڈ فرموں کو کروڑوں مالیت کے ٹھیکے ایوارڈ کرنے کا ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے موصوف نے نومبر2024میں تین عدد ٹینڈرز جن کی ٹوٹل تخمینہ مالیت تقریباً05کروڑ تھی ایک بے نامی، نان رجسٹرڈ،بغیر PECلائسنس والی “NBH & Co” فرم کو ایوراڈ کئے حالانکہ اس فیک ،جعلی فرم کا ڈیٹا /رجسٹریشن کسی بھی سرکاری ادارے میں موجود ہی نہیں اور نہ اس نام کی فرم کے مالک کا شناختی کارڈ نمبر سمیت دیگر متعلقہ ڈیٹا کسی بھی ادارے میں موجود ہے موصوف نے ٹھیکہ دے کر اپنے گلے احتسابی پھندہ ڈالنے کا انتظام کر لیا افسوس در افسوس راوی ٹائون نمبر2 کے ایکسین نے کام بھی 2نمبر کرنے کا دانستہ غیر قانونی راج بنا رکھا ہے موصوف ذیشان منظور کی قلم سے فیک فرموں کے ٹھیکے منظور ہوتے چلے جا رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس کا نوٹس لیکر صاف شفاف انکوائری کروائی جائے اور خطیر رقم کی ریکوری کروا کر سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے
