5

کشمیر سیاہ دن کے موقع پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کا کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کا پیغام

لاہور (عمرحیات چوہدری) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے کشمیر سیاہ دن کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور آج بھی ان کا عزم و حوصلہ قابلِ تحسین ہے۔ ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی قیمت پوچھنی ہے تو کشمیریوں سے پوچھو، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آزادی کی شمع روشن رکھی ہوئی ہے ہے۔

ڈی ایس ریلوے نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور عالمی برادری کو بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس بھی لینا چاہیے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی دراصل دنیا میں دیرپا امن کی ضمانت ہے۔

بعد ازاں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ریلوے کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے پرچموں کے ساتھ ساتھ سیاہ جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیر کی آزادی اور بھارتی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔

ریلی دفتر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور سے شروع ہوکر بورڈ والا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں فوری طور پر روکے اور کشمیریوں کو آزادی کا حق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں