لاہور (عمرحیات چوہدری)سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پرشہر بھر میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی ٹیمیں اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہیں۔موثرصفائی اقدامات کے تحت بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، سگیاں پل، راوی پل سمیت دیگر تمام داخلی خارجی راستوں پر صفائی عملہ تعینات ہے۔فیروز پور روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، گلبرگ کے علاقوں میں ورکرز صفائی ستھرائی پر مامور ہیں۔داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک، ریلوے اسٹیشن کے گرد آپریشن ٹیمیں صفائی انتظامات یقینی بنا رہی ہیں۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی آپریشن کے تحت شہر بھر کے 7000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ تمام شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ، سکریپنگ کے ساتھ ساتھ پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی جاری ہے۔ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے،جبکہ چوبرجی، سیکرٹریٹ، بابا گراؤنڈ میں علاقوں کی کلیئرنس کا عمل بھی جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن ستھرا پنجاب کے مطابق لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے ہر یونین کونسل میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ شہریوں کو صفائی سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

