6

ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں 2 روزہ فری گائنی کیمپخدمتِ خلق کے میدان میں ثریا عظیم ہسپتال کی خدمات قابلِ فخر ہیں


لیبارٹری ٹیسٹ اور سی ٹی جی سمیت تمام سہولیات عوام کی آسانی کے لیے مفت فراہم کی جارہی ہیں۔


صدر گورننگ باڈی و امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں 2 روزہ فری گائنی کیمپ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
لاہور: ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں خواتین کی صحت کے فروغ کے لیے دو روزہ فری گائنی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم (وقف) ہسپتال، ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کیا۔یہ کیمپ29 اور 30 اکتوبرکو صبح8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا، جس میں خواتین کامفت طبی معائنہ، ادویات کی فراہمی اور خون و کیلشیم ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔کیمپ میں گائنی اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسماء عباس کی زیر نگرانی خواتین کا معائنہ کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری گورننگ باڈی ہسپتال افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر فواد نور، ملک محمد ظہیر، محسن بشیر، فیاض احمد فیضی، محمد آصف، کامران اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔صدر گورننگ باڈی ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے ہسپتال انتظامیہ کو فری گائنی کیمپ کے کامیاب انعقاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خدمتِ خلق کے میدان میں ثریا عظیم ہسپتال کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔ یہاں پرائیویٹ ہسپتالوں کے معیار کے مطابق علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیبارٹری ٹیسٹ اور سی ٹی جی سمیت تمام سہولیات عوام کی آسانی کے لیے مفت فراہم کی جارہی ہیں۔گائنی اسپیشلسٹ ڈاکٹر اسماء عباس نے کہاکہ مریضوں کی مسکراہٹ ہی ہماری کامیابی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہر ماں اور بچہ صحت مند ہو۔ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی جانب سے ایسے کیمپس کا انعقاد معاشرے میں خواتین کی صحت کے شعور کو اجاگر کرنے کی ایک مثبت کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں